نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ملک میں غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں آج 25 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔آئیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے مطابق چہارشنبہ کو دہلی میں بغیر سبسیڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 25 روپے 50 پیسے بڑھ کر 834.5 روپے ہوگئی ہے ۔