غیر شائستہ لباس پہن کر داخلہ پرپابندی، لکھنؤ کے تاریخی امام باڑہ میں سیاحوں کیلئے نئی ہدایت

,

   

لکھنؤ: لکھنؤ کے تاریخی امام باڑہ میں غیر مہذب کپڑے پہن کرداخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حالانکہ ڈی ایم کوشل راج شرما نے واضح کیا ہے کہ کوئی مخصوص ڈریس کوڈ نافذ نہیں کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے بہت جلد ہدایت نامہ صدر دروازہ پر آویزاں کیا جائے گا۔ سیاحوں نے انتظامیہ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ ڈی ایم کوشل راج شرما نے واضح کیا ہے کہ غیر مہذب کپڑوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اگر چہ ملکی و غیر ملکی سیاحو ں کے لئے کوئی مخصوص ڈریس کوڈ نافذ نہیں کیا گیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ سیاح کو ایسے لباس پہن کر آنا چاہئے جو ہماری تہذیب و ثقافت کے مطابق ہو تاکہ دیگر تاریخی و مذہبی مقامات کی طرح یہاں بھی کوئی عریانیت نظرنہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ امام باڑہ ایک مذہبی مقام ہے اس کے تقدس و وقار کا خیال رکھا جانا چاہئے۔ یہاں پر ایک سیاحوں کے لئے ایک چھوٹا اسپتال کا بھی افتتا ح کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ اما م باڑہ کا وہ حصہ جو اصل امام باڑہ کہلاتا ہے جہاں مجالس منعقد ہوتی ہیں اورتبرکات عزاداری رکھے گئے ہیں۔

وہاں پر سیاحوں کو سرڈھانک کرآنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ ایک سیاح نے بتایا کہ یہ ایک مذہبی مقام ہے، دیگر مذہبی مقاما ت کی طرح ہمیں بھی اس کا تقدس کا خیال رکھنا چاہئے۔ ہم اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔