غیر شرعی شادیوں کا بائیکاٹ کرنے کی مہم

   

نظام آباد میں جمعیتہ العلماء کے وفد کی قاضیوں سے ملاقات اور غیر شرعی شادی میں نکاح نہ پڑھانے کی اپیل

نظام آباد :جمعیت العلماء ارشد مدنی گروپ حافظ محمد لئیق خان کی قیادت میں آج ایک وفد شہر کے قاضی سے ملاقات کرتے ہوئے جمعیت العلماء کے اجلاس میں کئے گئے قرار داد کے مطابق غیر شرعی شادیوں میں نکاح خانی کو بند کرنے اور جن شادیوں میں ڈی جے ، باجا ، آتش بازی کی جاتی ہے اس طرح کے شادیوں میں نکاح نہ پڑھانے کی خواہش کی اور بتایا کہ جمعیت العلماء کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا اس اجلاس میں جنرل سکریٹری آل انڈیا مولانا معصوم ثاقب نے شرکت کی تھی اور اس اجلاس میں اصلاح معاشرہ اور غیر شرعی شادیوں میں نکاح نہ پڑھانے کی قاضیوں سے نماندگی کا فیصلہ کیا تھا اور اس فیصلہ کے تحت جمعیت العلماء کا ایک وفد قاضی شوکت کے دفتر پہنچ کر ان سے تفصیلی طور پر بات چیت کی ۔ آئے دن معاشرہ میں برائیاں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور شادیوں کے موقع پر غیر شرعی رسم و رواج کو فروغ دیتے ہوئے ڈی جے ، ناچ گانا ، آتش بازی و دیگر بیجا اسراف کی جارہی ہے اور نکاح کو آسان بنانے کیلئے تحریک چلانے اور محلہ سطح پر کمیٹیاں قائم کرتے ہوئے اس پر نظر رکھتے ہوئے اس طرح کی تقریب بائیکاٹ کیلئے تحریک چلانے کیلئے فیصلہ کیا گیا تھا اور نکاح کو آسان بنانے ، گھوڑے ، جوڑے کی لعنت سے بچنے کیلئے نوجوانوں کو ترغیب دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس پر قاضی شوکت نے جمعیت العلماء کی تحریک کی مکمل تائید کا اعلان کیا اور جوڑے کی رقم نقد ، مہر اُدھار ، مساجد میں نکاح کئے جارہے ہیں اس طرح کے نکاح کو بھی بائیکاٹ کرنے کی خواہش کی ۔ جمعیت العلماء کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کی زبردست ستائش کی جارہی ہے تاکہ نکاح کو آسان بنا سکے اور شادیاں و جہیز کی لعنت کو ختم کرسکے ۔ اس موقع پر حافظ حکیم جنرل سکریٹری کے علاوہ غلام رسول ، مفتی ابراہیم خان ، مولانا ہاشم بیگ، مولانا عبدالحلیم ، حافظ امجد ، حافظ شجاعت کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔