غیر شرعی شادی کے خلاف مہم کا زبردست اثر

   

نظام آباد میں گھوڑے جوڑے کے نام پر لی گئی رقم لڑکی کے والدین کے حوالے ، سماج کیلئے خوش آئندہ پیام

کاماریڈی : جمعیت العلماء کاماریڈی کی جانب سے شادیوں کو آسان بنانے کی مہم شروع کرتے ہوئے دانشوروں اور ذی اثر افراد علماء ذمہ داران ملت کا ایک اجلاس منعقد کیا تھا اس اجلاس میں لڑکیوں کی شادی آئے دن بوجھ ہونے کا تفصیلی طور پر جائزہ لیتے ہوئے نکاح کو آسان بنانے کیلئے عزم کرتے ہوئے غیر شرعی رسومات شادیوں کے موقع پر ناچ گانا ، جوڑا گھوڑا و دیگر رسومات کو بند کرنے کی ذمہ داروں نے ایک فیصلہ کرتے ہوئے شہر کے قاضی سے نکاح نہ پڑھانے کی خواہش کی تھی اور شہر کے قاضی صدر جمعیت العلماء حافظ فہیم الدین منیری و دیگر ذمہ داران کی گذارش پر صدر قاضی ملک محمد طاہر نے واضح طور پراس بات کا اعلان کیا تھا کہ غیر شرعی شادیوں کو مکمل طور پر بائیکاٹ کرتے ہوئے نکاح نہ پڑھانے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد یہ بات عام ہوگئی تھی اس بات کی اطلاع ملنے پر کاماریڈی ضلع کے موضع نرسنا پلی کے سید میر جو شادی کے موقع پر ایک لاکھ روپئے جوڑے کی رقم لی تھی وہ دفتر قضائت پہنچ کر صدر قاضی ملک محمد طاہر سے رجوع ہوتے ہوئے لڑکی والوں سے ایک لاکھ روپئے کی جوڑے کی رقم لی گئی تھی اور اسے واپس کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ایک لاکھ روپئے کی رقم لڑکی کے والدین کے حوالے کردیا ۔ جمعیت العلماء کی جانب سے شروع کردہ مہم کا متحدہ ضلع میں زبردست اثر دیکھا جارہا ہے اوریہ مہم عوام میں بھی مقبول ہوتی جارہی ہے اور شرعی طور پر شادی کرنے کیلئے تیار ہورہے ہیں تاکہ نکاح کو آسان بنایا جاسکے اور یہ ایک سماج کیلئے خوش بات ہے اگر یہ مہم اسی طرح جاری رہی تو آنے والے دنوں میں نہ صرف جوڑے گھوڑے کی رقم بلکہ بیجا رسومات اور ہمہ اقسام کے پکوان کا سلسلہ آہستہ آہستہ بند ہونے کے امکانات پیدا ہوں گے تاکہ شریعت محمدی عام ہوجائے ۔