غیر صحت بخش ڈرائی فروٹس فروخت کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : اسپیشل کرائم ٹیم اور فوڈ ایڈمنسٹریشن ٹیم اور بہادر پورہ پولیس نے حیدرآباد میں 42 سالہ اسوامنیش کو غیر صحت بخش خشک میوہ جات فروخت کرنے پر گرفتار کرلیا ۔ ملزم چارمینار کے چیلا پورہ میں جی ای ایم فوڈس امپورٹ اور ایکسپورٹ کے نام سے ایک گودام چلا رہا تھا ۔ احاطے کی تلاشی لینے پر سپلائی کے لیے رکھے گئے میوہ جات خراب پائے گئے ۔ جو فنگل کی افزائش کو ظاہر کررہے تھے اور ان میں سے بدبو بھی آرہی تھی ۔ جو انسانی استعمال کے لیے قابل نہیں تھے ۔ ٹیم نے اس کے قبضے سے 30 کارٹن غیر صحت بخش میوہ جات کو ضبط کرلیے ۔۔ ش