حیدرآباد۔20۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) پولیس کو مطلوب ایک روڈی شیٹر جس کے خلاف کئی غیر ضمانتی وارنٹس زیر التواء تھے ، کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتاہے کہ 38 سالہ محمد اشفاق ساکن کالا پتھر جو روڈی شیٹر ہے ، سال 2000 ء سے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجہ میں سال 2005 ء میں اس کی روڈی شیٹ کھولی گئی تھی ۔ اشفاق کے خلاف 51 مقدمات زیر التواء ہے اور جیل سے ضمانت پر رہا ہوگئے ، وہ اچانک غائب ہوگیا تھا۔ طویل عرصہ سے عدالت میں حاضری نہ دینے پر اس کے خلاف 16 غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔ ٹاسک فورس پولیس نے اسے گرفتار کر کے کالا پتھر پولیس کے حوالے کردیا۔ ب