غیر علامتی کورونا مریضوں کا ٹسٹ نہ کرنے مرکز کا مشورہ

   

مختلف امراض کا شکار اور علامتوں والے افراد کا ٹسٹ کیا جائے گا، آئی سی ایم آر کی گائیڈ لائینس
حیدرآباد۔14۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے جاری کردہ ٹسٹنگ گائیڈ لائینس پر عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صرف علامات رکھنے والے مریضوں کا کورونا ٹسٹ کیا جائے گا۔ کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے ٹسٹوں کے بارے میں نئے رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے ایسے افراد جن کے پاس کوئی علامات نہیں ہیں ، ان کے ٹسٹ نہ کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صحتمند افراد جن میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے، ان کے ٹسٹ کرنے کے بجائے صرف ایسے مریضوں کا ٹسٹ کریں جن میں علامات ظاہر ہوچکی ہیں۔ کونسل نے ہوم آئسولیشن مکمل کرنے والے مریضوں اور کورونا سے صحت یاب ہوکر دواخانہ ڈسچارج ہونے والے افراد کا ٹسٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ بین ریاستی سفر کرنے والے افراد کا ٹسٹ کرنے کی صلاح دی گئی ۔ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد جو شوگر ، ہائپر ٹینشن ، گردہ ، کینسر ، قلب اور جگر کے عارضہ کا شکار ہیں، ان کے معائنوں کو ترجیح دی جائے۔ واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے ٹسٹ کے سلسلہ میں جو رہنمایانہ خطوط تبدیل کئے ہیں ، اس کی مناسبت سے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے ہندوستان میں ٹسٹ قواعد میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ کانپور اور حیدرآباد آئی آئی ٹی کے ریسرچ اسکالرس نے کورونا پر قابو پانے اور ٹسٹوں کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک منفرد ماڈل تیارکیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں زیادہ سے زیادہ افراد متاثر ہوں گے ۔ تاہم ان میں کورونا کا معمولی اثر رہے گا۔ ر