غیر قانونی آئل ریفائنری میں دھماکے ، 37 افراد ہلاک

   

لاگوس : نائیجیریا کے تیل کے علاقے نائیجر ڈیلٹا میں ریورز سٹیٹ میں ایک غیر قانونی آئل ریفائنری میں ہونے والے دھماکے میں 37 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ایرائز ٹیلی ویژن کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب ریورز ریاست کے ایموہوا علاقے میں ایک غیر قانونی آئل ریفائنری میں خام تیل نکالنے کا سلسلہ جاری تھا۔دھماکے میں حاملہ خاتون سمیت 37 افراد جان بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے اور حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔نائجیریا میں سیکڑوں غیر قانونی آئل ریفائنریز کام کررہی ہیں۔نائجیریا، جو خام تیل کی پیداوار میں دنیا کے 15 سرفہرست ممالک میں شامل ہے، دنیا میں تیل کے سب سے زیادہ ذخائر رکھنے والا 8 واں ملک ہے اور تیل کی برآمدات کے لحاظ سے 6 ویں نمبر پر ہے۔