غیر قانونی ادویہ کی فیکٹری بے نقاب، غیر قانونی ادویات ضبط

   

حیدرآباد : /24 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈرگ کنٹرول اڈمنسٹریشن (ڈی سی اے) کے حکام نے ضلع کھمم میں غیرقانونی طور پر چلائے جارہے ادویہ کی ایک فیکٹری پر دھاوا کرتے ہوئے 935 کیلو غیرقانونی ادویات ضبط کرلئے ۔ ڈائرکٹر جنرل ڈی سی اے وی بی کملاسن ریڈی نے بتایا کہ /22 ڈسمبر کی شب ڈی سی اے حکام نے ضلع کھمم کے انارو گوڑم ولیج نے ایک فیکٹری پر دھاوا کیا جہاں پر اوپیندر ریڈی غیرمجاز طور پر ادویات کی تیاری میں ملوث ہے ۔ اوپیندر ریڈی جو کے ستیش ریڈی کا قریبی رشتہ دار ہے جس کے مچابولارم فیکٹری پر /4 ڈسمبر کو کئے گئے دھاوے میں 4.35 کروڑ کینسر کی دوا کو ضبط کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کھمم میں تیار کی جانے والی غیرمجاز ادویات میں بھی کے ستیش ریڈی کی شراکت داری ہے ۔ اطلاع ملنے پر ڈی سی اے کے ڈپٹی ڈائرکٹر راجہ وردھن چاری اور ان کی ٹیم نے ضلع کھمم میں دھاوا کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ادویات برآمد کرلئے ۔ ب