واشنگٹن : یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں دو ہفتوں کے اندر 3,300 سے زائد غیر قانونی رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا اسرائیلی منصوبہ اشتعال انگیز اور خطرناک ہے۔ ایکس اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں بوریل نے کہا کہ بستیوں سے خطے میں عدم تحفظ اور کشیدگی کی فضا میں اضافہ ہوتا ہے۔