ایک گراہک اور چار خواتین زیر حراست، ذمہ داران سنٹر مفرور
حیدرآباد۔/6 جنوری، ( سیاست نیوز) شہر میں غیر قانونی طور پر چلائے جارہے اسپا سنٹرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 5 افراد بشمول 4 خواتین کو حراست میں لے لیا۔ گڈی ملکاپور پولیس اور ساؤتھ ۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نانل نگر علاقہ میں دھاوا کیا گیا۔ انسپکٹر پولیس گڈی ملکا پور مجیب الرحمن نے بتایا کہ نانل نگر علاقہ میں کارروائی کی گئی جو غیر مجاز طور پر اسپا سنٹر چلارہے تھے اور ان اسپا سنٹرس میں کراس مساج کی اطلاعات بھی پائی گئی۔ گولڈن اسپا اور جینت اسپا سنٹرس پر دھاوا کیا گیا اور ایک گراہک کے علاوہ 4 خواتین کو حراست میں لیا گیا۔ ان اسپا سنٹرس کے ذمہ دار مفرور بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جس اپارٹمنٹ میں یہ اسپا سنٹرس چلائے جارہے ہیں اس اپارٹمنٹ کے مالک کو بھی نوٹس جاری کی جائے گی۔ انسپکٹر مجیب الرحمن نے بتایا کہ عارف اور خالدہ نامی مالکین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گذشتہ چھ ماہ کے عرصہ میں اس اسپا سنٹر کے خلاف یہ تیسرا مقدمہ ہے۔ع