غیر قانونی ایل پی جی گیاس کی ری فیلنگ پر 3 افراد گرفتار

   

حیدرآباد 24 جنوری (سیاست نیوز) غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس کی ری فیلنگ میں ملوث 3 افراد کو منگل ہاٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ بی روی اور اُس کے دیگر دو ساتھی بی راکیش سنگھ اور ایم پرمود سنگھ ساکن ٹکر واڑی دھول پیٹ منگل ہاٹ ایل پی جی گھریلو گیاس سیلنڈر سے گیس دیگر سیلنڈرس میں منتقل کرتے ہوئے اُسے غیر قانونی طور پر فروخت کررہے تھے۔ اِس غیرقانونی کاروبار کی اطلاع پر منگل ہاٹ پولیس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا اور اُن کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے محکمہ سیول سپلائز کے عہدیداروں کے حوالے کردیا۔