ضلع کلکٹر جگتیال جی روی کی عہدیداروں کیساتھ ویڈیو کانفرنس سے خطاب
جگتیال : ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ ضلع جگتیال سے وابستہ 5 بلدیات میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عہدیداران کاروائی کرنے کے احکامات۔انھوں نے دفتر ضلع کلکٹر سے زوم ویب نار کے ذریعہ ویڈیو کانفرنس کاانعقاد عمل میں لاکر رائیکل بلدیہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی گئی بہترین کاروائی پر متعلقہ عہدیداروں کو سراہا۔اور بلدی قوانین اور سرکاری احکامات کے مطابق کاروائی کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید کی۔محکمہ جات آر ڈی او، پولیس ، فائیر اور آر اینڈ بی سے متعلقہ عہدیدار بلدی قوانین سے واقفیت حاصل کریں۔اول غیر قانونی طور پر کی گئی تعمیرات جسکا ایک سالہ عرصہ ہوچکا ہو اسکے خلاف کاروائی کی جائے۔مابعد چھوٹے موٹے شیڈس کے اندلام کی کاروائی کی جائے۔تمام بلدیات میں صد فیصد غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پر روک لگوائی جائے۔اور غیر قانونی طور پر قبضہ جات کے بعد کرایہ پر دی جانے والی اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے اسکے خلاف کاروائی کی جائے۔عہدیدار اجتماعی طورپر فرائض انجام دیتے ہوئے سرکاری اراضیات کا تحفظ اورغیر قانونی تعمیرات پر روک لگائیں۔مابعد ضلع کلکٹر نے شہری ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی کوترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا اچانک دورہ کرتے ہوئے معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔شمشان گھاٹ ، صد فیصد محصول کی وصولی ،ہریتا ہام سے متعلقہ کاموں کو باقاعدگی کے ساتھ روبہ عمل لایا جائے۔ترقیاتی کاموں کو وقت پر تکمیل کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید کی۔تکمیل شدہ کاموں کی ایم بی میں اندراج کیا جائے۔اور اس سلسلے میں عاجلانہ مالی ادائیگیوں کی بھی کوشش کی جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی محترمہ ڈی ارونا سری، کمشنران بلدیات اور تحصیلداروں نے شرکت کی۔