غیر قانونی داخلوں کے خلاف خانگی جونیر کالجس کو بورڈ آف انٹر میڈیٹ کا انتباہ

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ اف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے داخلہ اعلامیہ کی اجرائی سے قبل غیر قانونی داخلے دینے والے خانگی جونیر کالجس کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ بورڈ کے ایک سینئیر عہدیدار کے مطابق بورڈ کو اس ہفتہ میں غیر مجاز داخلوں کی سرگرمیوں ، قبل از وقت داخلوں سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں چونکہ داخلوں سے متعلق شیڈول ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے اس لیے بورڈ نے طلبہ اور اولیائے طلباء سے بورڈ کے ایڈمیشن شیڈول سے قبل جونیر کالجس میں داخلہ حاصل نہ کرنے کے لیے کہا ہے ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے ایک سینئیر عہدیدار نے کہا کہ ’ فی الوقت 2024-25 کے لیے عبوری الحاق کا عمل جاری ہے اور بورڈ سے ملحقہ جونیر کالجس کی فہرست بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے ویب سائٹ tsbie.cgg.gov.in پر پیش کی جائے گی ۔ والدین ان کے بچوں کو ملحقہ جونیر کالجس ہی میں داخلہ دلوائیں ‘ ۔۔
تھا ۔۔