حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم کی ایک عدالت نے غیر قانونی طور پر ریت منتقل کرنے والے ایک شخص کو 2 سال کی سزا سنائی ہے۔ یاچارم پولیس نے سال 2017 کے ایک مقدمہ میں آج چارج شیٹ پیش کردی ۔ جس پر عدالت نے 28 سالہ شخص کے مدھو سدن ریڈی کو سزا سنائی ہے ۔ اس شخص کے خلاف جولائی 2017 میں ترکا یمجل کے وی آر او نے شکایت کی تھی منتھن گویلی سے ریت منتقل ہو رہی ہے ایک دن وی آر او نے لاری کو روک دیا ۔ اس دوران ڈرائیور لاری چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ جس کے بعد پولیس میں شکایت کی گئی اور پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیکر تحقیقات انجام دی اور اسے گرفتار کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا اور آج مکمل رپورٹ چارج شیٹ کی شکل میں عدالت میں پیش کردی ۔