حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : چیتنیہ پوری پولیس نے موہن نگر میں غیر قانونی طور پر ساونڈ سسٹم لگانے کے الزام میں ڈی جے آپریٹرس اور ایک ایونٹ آرگنائزر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور گاڑی سمیت ڈی جے کا سامان ضبط کرلیا ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق گنیش تہوار کے دوران ڈی جے پر سختی سے پابندی ہے اور کسی بھی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی ۔ اگر کسی بھی مقام پر لای جے پائے گئے تو آپریٹرز اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور ساتھ ہی سامان اور گاڑی کو بھی ضبط کرلیا جائے گا ۔ حفاظتی رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے پولیس نے منتظمین کو ڈی جے کے بجائے عام ساونڈ اسپیکر استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ پولیس نے پنڈال کے اردگرد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے ایک فرسٹ ایڈ باکس اور آگ بجھانے کے آلات تیار رکھنے اور احاطے میں ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ڈسپلے کرنے کی بھی تجویز دی ۔ پولیس نے گنیش اتسو کے منتظمین سے اپیل کی کہ وہ محفوظ اور پرامن تقریبات کو یقینی بنانے میں تعاون کریں ۔۔ ش