کاغذنگر میں مورتیوں کا سارق گرفتار، ضلع ایس پی کی پریس کانفرنس
کاغذ نگر۔کاغذنگر ٹاون سرکل انسپکٹر اور اے ایس پی سوامی آئی پی ایس اور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس ونکٹیش کے ہمراہ پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وائی وی ایس سدھیندرا نے کہا کہ چھوٹا یا بڑا سرقہ کرنے والا قانون سے نہیں بچ سکتا، غیر قانونی کاروبار کرنے والا کسی بھی حالت میں قانون کے شکنجے میں جکڑا جائے گا، انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ16 اگست کے روز کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن کے حدود میں رام مندر میں نامعلوم افراد کی جانب سے چوری کرنے کی شکایت مندر کے پجاری ایشور کی جانب سے اصول ہونے پر ٹاؤن پولیس کی جانب سے خصوصی 3 ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے سی سی کیمروں کی مدد سے شیکھر نامی پیشہ ورانہ مجرم کو گرفتار کرتے ہوئے ستر ہزار روپئے مالیتی دو مورتیوں کو برآمد کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شیکھر مختلف پولیس ا سٹیشن میں 13 کیس میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا اس کے علاوہ اس سے قبل بھی اس مجرم کو دو سال کی سزا ہوئی تھی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کاغذنگر میونسپل کے 30 وارڈس کے راستے پر اور خصوصی طور پر تمام مذہب کے عبادت گاہوں میں سی سی کیمروں کو لگانے کا محلوں کے عوام کو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سی سی کیمرہ 1000 پولیس والوں کے برابر ہوتا ہے اس لیے چھوٹے بڑے کاروبار کرنے والوں کو اپنی دوکانوںپر سی سی کیمرہ لگانے کا مشورہ دیا تاکے سرقہ کی وارداتوں سے محفوظ رہ سکے، بعد ازاں مقامی اخباری نمائندوں کے روبرو پیشہ ورانہ مجرم اور برآمد کیے گئے دو مورتیوں کو پیش کیا گیا۔
