غیر قانونی شراب کی فروختگی پر ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے میڑپلی علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے شراب کی 38 بوتلوں کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے 45 سالہ دھراوت بالاجی ساکن سرینواس نگر میڑپلی کو گرفتار کرلیا جو پیشہ سے چوکیدار ہے ۔ یہ شخص شراب کی غیر قانونی طور پر ذخیرہ اندازی کرتے ہوئے فروخت کر رہا تھا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم نے مزید کارروائی کیلئے گرفتار شخص کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ میڑپلی پولیس کے حوالے کردیا ۔