حیدرآباد : ٹاسک فورس پولیس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ کارروائی میں پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو غیرقانونی طور پر اُلو پرندوں کو فروخت کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ کامران علی فاروقی ساکن تیگل کنٹہ فلک نما گزشتہ 5 سال سے پرانے شہر کے مرغی چوک میں پرندوں کا کاروبار کرتا ہے ۔ وہ اکثر سری سیلم کے جنگلات اور وہاں کے مضافاتی علاقوں میں گشت کرتے ہوئے اُلو پرندوں کو پکڑ کے انہیں شہر منتقل کرکے فروخت کیا کرتا تھا ۔ ایک اُلو کی قیمت 10 ہزار تا ایک لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے اور خواہشمند افراد اس پرندے کو خریدتے ہیں ۔ پولیس نے کامران علی فاروقی کے قبضہ سے 15 اُلوبرآمد کرلئے اور انہیں محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا گیا۔