غیر قانونی طور پر کارکرد کئے گئے سم کارڈس فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد:/18 جنوری (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی اسپیشل ٹیم نے آندھراپردیش سے وابستہ دو افراد کو گرفتار کرلیا جو ایرٹیل اور جیو کمپنی کے سم کارڈس جو غیرقانونی طور پر کارکرد کئے گئے تھے فروخت کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ ایم دنیش کمار اوراس کا ساتھی پی سائی پردیپ جو ایرٹیل سم کارڈ کا پروموٹر ہے اور کڑپہ کا متوطن ہے نے ایرٹیل کمپنی کے سم کارڈس کو ایسے گاہکوں کے نام پر کارکرد کردیا جو ان کے اسٹور کو سم خریدنے کیلئے پہنچتے تھے ۔ KYC کے تفصیلات اور انگلیوں کے نشانات کا غیرمجاز طور پر استعمال کرتے ہوئے سم کارڈس کو کارکرد کیا اور ایسے خواہشمند گاہکوں کو فروخت کررہے تھے جو اپنے نام پر سم کارڈ نہ خرید کر فرضی ناموں پر اپنا سم کارڈ رکھنے کے خواہشمند ہیں ۔ مذکورہ افراد کی گرفتاری سی سی ایس کے انسپکٹر ڈی بھکشاپتی کی نگرانی میں لائی گئی ۔ ب