غیر قانونی عمارتوں کا بغیر نوٹس انہدام: چیف منسٹر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ نے کہا کہ ریاست میں غیر قانونی طور پر کی جانے والی تعمیرات اور عمارتوں کو کسی نوٹس کے بغیر ہی گرادیا جائے گا ۔ جو کوئی سرکاری قواعد کی خلاف ورزی کرے گا کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے واضح کردیا کہ ریاست میں غیر قانونی تعمیراتی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ مکان مالکین کو چاہئے کہ وہ اپنی جائیددادوں کی جائز تعمیرات سے متعلق ازخود سند دیں ۔ اگر کسی نے غلط سند پیش کی تو اس پر بلڈنگ پرمیشن فیس کا 25 گنا جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔