حیدرآباد۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس کے ذریعہ لکی ڈرا اسکیم کو بے نقاب کرنے والی خاتون آرٹسٹ کراٹے کلیانی اور اس کے فرزند پر حملہ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آدی بٹلہ پولیس نے کراٹے کلیانی کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹاٹا فارچونر گاڑی کے غیر قانونی لکی ڈرا اسکیم کا کلیانی نے پردہ فاش کیا تھا اور آدی بٹلہ میں اس خاتون آرٹسٹ نے ملزمین کی جانب سے دل آزاری اور سر عام توہین کرنے اور اس کے کم عمر لڑکے پر حملہ کرنے کی شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس آدی بٹلہ نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع