اوپن پلاٹس کا رجسٹریشن نہ کرنے اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ضروری منظوریوں کے بغیر جائیدادوں کی فروخت کے خلاف کارروائی میں حکومت نے ریاست تلنگانہ میں ہزاروں اوپن پلاٹس کے رجسٹریشن کو روک دیا ہے ۔ 22 فروری سے حکومت نے اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ غیر منظورہ لے آوٹس میں کھلے پلاٹس کا رجسٹریشن نہ کیا جائے ۔ حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اس اقدام سے اتھارٹیز کی منظوری کے بغیر کھلے پلاٹس فروخت کرنے والے ڈیولپرس کے لیے ایک مانع کا کام کرے گا ۔ محکمہ بلدی نظم و نسق نے ڈیولپرس اور جائیداد 2019 کے میونسپلٹیز ایکٹ کے تحت بلدی حکام کو یہ اختیارات ہیں کہ وہ غیر قانونی لے آوٹس میں اوپن پلاٹس کا رجسٹریشن نہ کرنے کے لیے رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو کہہ سکتے ہیں ۔ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئیر عہدیدار خریدنے والوں کے لیے اس بات کو لازمی بنایا ہے کہ اوپن پلاٹس کے رجسٹریشن کے لیے درخواست دینے سے قبل وہ دیگر دستاویزات کے ساتھ منظورہ لے آوٹ پلانس یا لے آوٹ رجسٹریشن اسکیم (ایل آر ایس ) کے کاغذات داخل کریں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس طرح کے لے آوٹس کو روکنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ میونسپل کمشنرس نے سب رجسٹرارس کو مکتوب تحریر کیا ہے کہ رجسٹریشنس کو روک دیا جائے ۔۔