غیر قانونی مذہب تبدیلی ، 13 افراد کی گرفتاری

   

لکھنو۔ غیر قانونی مذہب تبدیلی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں اتر پردیش کے سیتا پور ضلع کے مختلف مقامات سے 13 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔تلگاؤں میں ایک پادری اور اس کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا، جب کہ رام پور متھرا میں، ایک پادری سمیت تین افراد کو گرفتاری کی مخالفت کرنے والی خواتین کے ایک گروپ کے درمیان تصادم کے بعد گرفتار کیا گیا۔ مسریق میں اسی طرح کے الزام میں مزید چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دریں اثنا پولس نے تمبور میں دو لوگوں پر مقدمہ بھی درج کیا تھا لیکن منگل کی شام تک انہیں باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا تھا۔ تین پولیس تھانوں میں گرفتار ہونے والوں میں مکیش، ہنس راج، سونو، شیو کمار، رام بھاٹی پیارا رام، بدھ ساگر، سیما، رام کمار، جتیندر کمار، رمیش بابو، دیپو گوڑ، اور گڈو شامل ہیں۔