غیر قانونی نرسنگ کالجوں کو نشان زد کر کے ایف آئی آر درج کریں:یوگی

   

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں وصول کے برخلاف چلنے والے نرسنگ کالجوں کو نشان زد کر کے انہیں کے مالکین کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کر کے سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔یوگی نے بدھ کو کووڈ انتظام کی میٹنگ کے دوران محکمہ میڈیکل ایجوکیشن کو نرسنگ کالج کی منظوری سے متعلق میعارات پر عمل کئے بغیرچلائے جارہے اداروں پر فوری اثر سے نشان زد کر کے کاروائی کرنے کو کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر منظوری کے تعلیمی اداروں کو چلانا نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنا ہے ۔ریاست میں غیر قانون نرسنگ کالجوں کی لگاتار برھتی شکایتوں کے پیش نظر یوگی نے کہا کہ ایسی ہر جانکار ی یا شکایت کو پوری سنجیدگی سے لیتے ہوئے فورا کاروائی کی جائے ۔میٹنگ میں یوگی نے عوامی شکایات کے تصفیہ کے لئے ہر ایک سرکاری دفتر میں سٹیزن چارٹر نافذ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی شکایتوں کا فورا نوٹس لے کر ان کا ترجیحی بنیاد پر تصفیہ کیا جائے ۔وزیر اعلی نے اس کے لئے ہر دفتر میں سٹیزن چارٹر کو موثر طور سے نافذ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے واضح ہدایت دی کہ کسی بھی دفتر میں کوئی فائل تین دن سے زیادہ التوار میں نہ رہے ۔ تاخیرکی صورت میں جوابدہی طے کی جائے ۔