غیر قانونی نل کنکشن کے خلاف کارروائی جرمانہ کی وصولی، کریمنل مقدمات

   

حیدرآباد /22 اگست ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو واٹر اینڈ سیوریج نے دھوکہ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور شہر میں واٹر بورڈ کے ویجلنس عہدیداروں کی جانب سے شروع کردہ مہم میں غیر قانونی نل کنکشن بڑی تعداد میں نشاندہی کی ہے ۔ شہر میں گذشتہ چار دن سے نلوں کے کنکشنس کی ہمہ منزلہ عمارتوں کا بھی پتہ لگاتے ہوئے اور اس دوران سینکڑوں غیر قانونی نلوں کے کنکشنس کی نشاندہی کی ہے ۔ تاحال 200 غیر قانونی نل کنکشنس 1.6 کروڑ کے جرمانے وصول کئے ہیں اور جن مکانات میں غیر قانونی نل کنکشنس پائے گئے ہیں وہ مکانات کے مالکین کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشنوں میں کریمنل کیسیس درج کروانے پر مالکین نلوں کے بلس ادا کرنے کے ساتھ ساتھ نلوں کے کنکشنس کو قانونی بنانے کیلئے رضامندی ظاہر کر رہے ہیں۔ قانونی نل کنکشنس رکھنے والے افراد اگر تین سال مستقل نل کی بلس اور نل کنکشنس کے چارجس ادا کرنے کی صورت میں ان کے خلاف درج کردہ کیسوں سے دستبرداری اختیار کی جارہی ہے اور جو لوگ غیر قانونی نل کنکشنس رکھتے ہیں یا گھریلو استعمال کیلئے نل کنکشنس حاصل کرکے تجارتی اغراض کی تکمیل کرتے ہیں تو ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ہے ۔