غیر قانونی چٹھیوں کا کاروبار کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد : غیر قانونی طور پر چٹھیوں کا کاروبار کرنے والے ایک شخص کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سرورنگر کے ساکن ایم ہری ناتھ غیر قانونی طور پر ہری ناتھ انٹرپرائزس کے نام پر چٹھیوں کا کاروبار چلا رہا تھا اور 2019 نومبر سے اپنے گاہکوں کو رقومات ادا کرنے سے قاصر تھا اور اچانک غائب ہوگیا۔ اشوک نگر کے ساکن وائی راجیشور راؤ کی شکایت پر ایک دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اسے گرفتار کرلیا گیا ۔