حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل نے تین افراد کے خلاف جو غیر قانونی طور پر کلینک چلا رہے تھے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوما پتی جو ویمولا واڑہ میں اور سریندر جو سنکے پلی اور تیسرا بھنڈاری سرینواس جو غیر قانونی طور پر عوام کا علاج کررہے تھے ۔ اوما پتی اور سریندر میڈیکل شاپ کی آڑ میں سرینواس فرسٹ ایڈ سنٹر کے نام پر بغیر ایم بی بی ایس یا دیگر سرٹیفیکٹ کے بغیر عوام کا علاج کررہے تھے اور اینٹی بائیوٹیک انجکشن کا مریضوں پر استعمال کررہے تھے ۔ کونسل کمیٹی کے ڈاکٹر بھنڈاری راج کمار نے ان مقامات کا معائنہ کیا جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ کونسل چیرمین ڈاکٹر مہیش کمار کی ہدایت پر ڈاکٹر رالیا نے تینوں کے خلاف نیشنل میڈیکل کمیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ڈاکٹر بھنڈاری نے کہا کہ صرف ایم بی بی ایس کی تسلیم شدہ ڈگری اور میڈیکل کونسل میں رجسٹریشن والے ڈاکٹروں کو ہی ایلوپیتھی پریکٹس کرنے کی اجازت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معائنہ میں یہ بھی پتہ چلا کہ ڈاکٹر کی لکھی گئی پرچی کے بغیر ہی میڈیکل اسٹور پر دوائیں فروخت کی جارہی ہیں جس کی شکایت وہ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن اور فارما کونسل کو کریں گے ۔۔ ش