حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) غیر قانونی طور پر گانجہ منتقل کرنے والی ٹولی کے مزید دو ارکان کے خلاف رچہ کنڈہ کمشنر پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ہے ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت کے مطابق کماپاٹی ناگیشور راؤ 28 سالہ اور پی وینکنا 26 سالہ کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے احکامات جاری کردئے جو فی الحال جیل میں قید ہیں ۔ گذشتہ روز کمشنر پولیس نے اس ٹولی کے تین ارکان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 9 اکٹوبر کو پولیس نے ایک 6 رکنی ٹولی کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضہ سے 130 کیلو گانجہ 12 ہزار روپئے نقد رقم اور 5 سیل فون و دیگر اشیاء کو ضبط کیا ۔ جن بنوت سدھاکر ، بنوت وینکنا اور بنوت سرکیش شامل ہیں ۔ 2 ڈسمبر کے دن رچہ کنڈہ پولیس کمشنر نے تین افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا تھا ۔