حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر گانجہ کے کاروبار میں ملوث اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ پریتوش مونڈل اور اس کے ساتھی سمالامجومدار ، سنجیت مانجھی اور سودیپ شہر میں گانجہ فروخت کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سودیپ جس کا تعلق اڈیشہ کے ضلع ملکان گری سے ہے شہر کو گانجہ منتقل کیا کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے فروخت کرتا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ پریتوش منڈل اور اس کے دیگر ساتھی آج صبح افضل گنج پریوار لاج کے قریب خواہشمند گاہکوں کو گانجہ فروخت کرنے کیلئے پہونچے تھے کہ ٹاسک فورس پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 22 کیلو گانجہ اور 3 موبائیل فون ضبط کرلئے ۔ گرفتار افراد کو پولیس افضل گنج کے حوالے کردیا ۔