لکھنو : الٰہ آباد ہائی کورٹ نے غازی آباد میں گوشت کی دکانوں اور مذبح خانوں کے مبینہ غیر قانونی آپریشن پر مرکز اور اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا ، اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا، کمشنر آف فوڈ سیفٹی اتر پردیش، غازی آباد میونسپل کارپوریشن، اتر پردیش آلودگی کنٹرول بورڈ اور مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کو بھی نوٹس بھیجے گئے ہیں۔غازی آباد کے کونسلر ہمانشو متل کی طرف سے دائر ایک پی آئی ایل کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پریتنکر دیواکر اور جسٹس سومترا دیال سنگھ کی ڈویژن بنچ نے مذکورہ جواب دہندگان کو 3 مئی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔