غیر قانونی گٹکھا کے دو ذخیروں پر شمس آباد

   

ایس آئی کا دھاوا دو افراد گرفتار
شمس آباد ۔ 19 ۔ اگسٹ (سیاست نیوز ) شمس آباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے ٹی این جی روز کالونی میلاردیو پلی حدود میں ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 17 سالہ طالب علم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے جملہ 4,11,150/- روپئے مالیتی مختلف گٹکھا کے پیکٹس کو ضبط کرتے ہوئے میلاردیو پلی پولیس کے حوالہ کردیا اور ایک مقام شاستری پورم میں سنتا مہادیو منگلسگی 34 سالہ کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے جملہ 2,67,635/- روپئے مالیتی گٹکھے کو ضبط کرتے ہوئے میلاردیو پلی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔