حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھ کر عوام کو خوفزدہ کرنے والے ایک ڈرائیور کو ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ جی راجو ساکن جیوتی نگر دومل گوڑہ جو پیشہ سے کار ڈرائیور ہے اور مالی پریشانی کا شکار ہے۔ اُس نے اپنے ایک قریبی دوست سے ڈھائی ہزار روپئے میں تیز دھاری خنجر خریدا تھا اور اُس کی مدد سے وہ عوام کو خوفزدہ کرتے ہوئے جبراً وصولی کی کوشش کررہا تھا۔ غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کی اطلاع پر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے جی راجو کو گرفتار کرلیا اور اُس کے قبضہ سے ہتھیار برآمد کرلیا گیا۔ ب