غیر قانونی ہورڈنگ کی تنصیب شوروم پر 6لاکھ روپئے جرمانہ

   


حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) نے شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں واقع چینئی سلک شوروم پر6لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔یہ جرمانہ غیر قانونی ہورڈنگ پر عائد کیاگیا۔جی ایچ ایم سی کے شعبہ انفورسمنٹ اینڈ ویجلنس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ای وی اینڈ ڈی ایم)نے زمین کی سطح سے 15فیٹ اونچا اشتہاری ہورڈنگ لگانے پر یہ جرمانہ عائد کیا۔اس سلسلہ میں بلدیہ کے اس شعبہ کو ایک ٹوئیٹ ملا جس میں اس سلسلہ میں ایک شکایت کی گئی۔اس ٹوئیٹ کے فوری بعد اس شعبہ نے ایک شکایت درج کی اور شوروم کو ای چالان جاری کیا۔ای وی اینڈ ڈی ایم کے مطابق اس شوروم نے بغیر اجازت کے یہ غیر قانونی ہورڈنگ لگایاجو جی ایچ ایم سی ایکٹ 420اور421کے تحت جرم ہے ۔