غیر مجاز تعمیرات روکنے اقدامات کرنے کی ہدایت، ضلع کلکٹر

   


نظام آباد۔ 28؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج غیر مجاز تعمیرات کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی آج پرگتی بھون میں ٹی ایس بی پاس ایکٹ ، پٹنا پرگتی ، ہریتا ہرم دیگر امور پر متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں سے جائزہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر مجاز تعمیرات کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔ میونسپل ، ریونیو و دیگر محکمہ جات کو اس خصوص میں منصوبہ بند اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ حکومت کی جانب سے اگست سال 2019 ء میں ٹی ایس بی پاس ایکٹ نافذ کیا ہے۔ لہٰذا قواعد کے مطابق ہی تعمیری کام انجام دیں اور ٹی ایس بی پاس کے تحت تعمیری کاموں کی منظوری حاصل کرے اور ٹی ایس بی پاس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا تو عوام کی جانب سے شکایتیں بھی کرنے کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ ایکٹ سے قبل جو تعمیری کام انجام دئیے گئے تھے اس کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ پٹنا پرگتی کے کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دینے کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے عہدیدار بھی موجود تھے۔