حیدرآباد۔18۔ مارچ (سیاست نیوز) ہائی کورٹ نے غیر مجاز تعمیرات سے نمٹنے کیلئے ٹریبونلس کے قیام میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ہائی کورٹ نے پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق سے اس بارے میں اندرون 6 ہفتے وضاحت کرنے اور آئندہ سماعت کے وقت شخصی حاضر عدالت ہونے ہدایت دی ۔ ریاست میں غیر مجاز تعمیرات سے نمٹنے حکومت کو ٹریبونلس قائم کرنے ہیں۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس ابھینند کمار شاولی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے مفاد عامہ درخواست پر سماعت کے دوران یہ ہدایت دی۔ فورم فار گڈ گورننس کے سکریٹری ایم پدمنابھ ریڈی نے یہ درخواست دائر کی ۔ درخواست گزار نے کہا کہ حکومت خود اپنے قانون پر عمل آوری میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ ر