غیر مجاز جانوروں کی منتقلی کو روکنے جی ایچ ایم سی اور انیمل ہسبنڈری کو ہدایت

   

عیدالاضحی کے پیش نظر کمانڈ کنٹرول سنٹر میں اجلاس ، کمشنر پولیس سی وی آنند کا خطاب
حیدرآباد ۔21۔ جون (سیاست نیوز) عیدالاضحیٰ کے پیش نظر پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے آج انٹیگریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سنٹر میں چہارشنبہ کو بین محکمہ جات اجلاس منعقد کیا جس میں مختلف موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی وی آنند نے بالخصوص جی ایچ ایم سی عہدیداروں اور اینمل ہسبنڈری کے ذمہ داروں سے کہا کہ غیر مجاز طور پر جانوروں کی منتقلی کو روکنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بین محکمہ جات تعاون انتہائی ضروری ہے اور محکمہ اینمل ہسبنڈری کی جانب سے بڑے جانوروں کے ہولڈنگ پوائنٹس پر ویٹرنری ڈاکٹروں کی موجودگی پر زور دیا۔ اس موقع پر جی ایچ ایم سی حکام نے کمشنر کو یقین دلایا کہ مویشیوں کو محفوظ رکھنے کے شیڈس کے قریب چارہ اور پانی کا مؤثر انتظام کیا گیا ہے ۔ سی وی آنند نے اجلاس میں کہا کہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے بین محکمہ جاتی تعاون ضروری ہے اور اس کے لئے جی ایچ ایم سی اور اینمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیداروں کا تعاون ضروری ہے۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایسے خود ساختہ گروپس کو انتباہ دیا ہے کہ جو جانوروں کے تحفظ کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں۔ متعلقہ ڈی سی پیز کو ہدایت دینے کے علاوہ عیدالاضحیٰ کے دن عیدگاہوں اور مساجد کے قریب ٹریفک اور سیکوریٹی کے موثر انتظامات کے علاوہ سوشیل میڈیا پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ب