غیر مجاز طور پر تقررات کو برخواست کرنے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

ایم ایل سی کویتا کی وائس چانسلر اور رجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی سے ملاقات

نظام آباد :تلنگانہ یونیورسٹی میں غیر مجاز طور پر نان ٹیچنگ عملہ کا کنٹراکٹ اساس پر تقرر کیخلاف گذشتہ چند دنوں سے طلباء تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تحریک چلارہے ہیں اور اس خصوص میں وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی ، ایم ایل سی کے کویتا سے نمائندگی کی تھی جس پر کے کویتا نے وائس چانسلر رویندر گپتا سے غیر مجاز طور پر تقررات کو برخواست کرنے کی ہدایت دی ۔ وائس چانسلر پروفیسر رویندر گپتا رجسٹرار کنکیا نے ایم ایل سی کے کویتا سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے اپنی ملاقات کے دوران 10 کروڑ روپئے سے تعمیر کئے جانے والے سائنس بلڈنگ کے سنگ بنیاد رکھنے کی خواہش کی تھی یہ کام جنگی خطوط پر انجام دینا ہے ورنہ فنڈ لیاپ ہونے کے امکانات ہیں ۔ لہذا سنگ بنیاد کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کی خواہش کی ۔ کے کویتا نے ملاقات کے دوران گذشتہ چند دنوں سے ذرائع ابلاغ میں جاری خبروں اور غیر مجا ز تقررات کے سلسلہ میں ان سے دریافت کرتے ہوئے ہر کام قواعد کے مطابق کریں اگر قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقررات کیا گیا تو یہ سراسر غلط ہے اس سے حکومت کی نیک نامی متاثر ہورہی ہے اور نظام آباد ضلع سے میرا تعلق ہے اور میرا ضلع میں کس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہے اور کس طرح تقررات کئے گئے کہے کر دریافت کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر رویندر گپتا خاموشی اختیار کرلی اور کوئی تقررات نہیں کئے گئے صرف 12 افراد کے تقررات ہنگامی طور پر کئے گئے تھے ۔ یونیورسٹی میں گروپ بندی چل رہی ہے اور یہ گروہ طلباء کے پیچھے رہ کر یونیورسٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس پر کے کویتا نے ان کے جواب پر مطمئن نہیں ہوئی اور اس طرح کے واقعات سے یونیورسٹی کا نام بدنا م ہورہا ہے لہذا قواعد کے مطابق بھرتیا ں کرنے اور غیر مجاز طور پر کئے گئے تقررات کو برخواست کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو اطلاع دیں اور ایجوکیشن کونسل کی منظوری حاصل کرتے ہوئے بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کریں اور 29یا 30 کے روز سنگ بنیاد کی تقریب رکھنے کی ہدایت دی ۔ رجسٹرارکنکیا نے اس بارے میں بتایا کہ یونیورسٹی کے مین کیمپس ، سائوتھ کیمپس ، سارنگ پور ایجوکیشن کیمپس میں مختلف شعبوں میں پارٹ ٹائم اساتذہ کی بھرتی عمل میں لائی گئی تھی ۔ کے کویتا کی ہدایت پر انہیں برخواست کردیا گیا اور پارٹ ٹائم اساتذہ مزید اطلاع فراہم کی جائے گی۔