روڈ شیٹر لون کمار پر تاحال 9 مقدمات، تحقیقات کا آغاز
کریم نگر ۔ 26 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جائیدادوں پر قبضہ ڈرانے دھمکانے کے واقعات میں ملوث ملزم روڈی شیٹر پی لون کمار کو جیل سے کریم نگر رورل کی کسٹڈی نگرانی میں لے لیا گیا ۔ ایک ہیڈ کانسٹبل کو دھمکانے کے مقدمہ کے تحت کریم نگر رورل اسٹیشن میں لون کمار پر پہلے ہی سے مقدمہ درج ہے، اس کی تحقیقات کے تحت پولیس نے عدالت میں کسٹڈی پیٹیشن داخل کیا تھا جس کے تحت جاریہ ماہ کی 24 سے تین دنوں کے لئے لون کمار کو پولیس نگ رانی میں دیتے ہوئے عدالت نے حکم دیا تھا ۔ منگل کی شام لون کمار کو پولیس نے اپنی نگرانی میں لے کر پوچھ گوچھ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاحال لون کمار پر ضلع میں 9 مقدمات درج ہیں ۔ کچھ لوگوں کو قرض دے کر سود کے ساتھ وصول کرنے کے باو جود مقروض کی رہن کردہ جائیداد واپس نہ کرتے ہوئے آتشی ہتھیاروں سے ڈرانے دھمکانے اور جائیدادوں پر قبضہ کرلینے اور کچھ متنازعہ جائیدادوں پر سمجھوتہ کرانے کے نام پر ملوث ہوکر ان جائیدادوں پر بھی قبضہ کرلینے کے لون کمار کے خلاف شکایت ہے ۔ اس طرح کے ڈرانے دھمکانے جائیدادوں کے اور کتنے واقعات جھگڑوں میں ملوث ہے ۔ اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس طرح کے واقعات ، دھمکایا جا کر ناجائز طریقہ پر قبضہ کرلیتے ہوئے مختلف اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں، ان سبھی کے بارے میں اب پولیس حر است میں پوچھ گوچھ کی جانے کی اطلاع ہے ۔ ایک ماہ قبل رام نگر میں یوم پیدائش کے موقع پر تلواروں کے ساتھ آدھی رات کے وقت سڑک پر ناچتے ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے وہاں قیام پذیر عوام کو پریشان کرنے کی اطلاع پر بلوکوٹس ٹاسک فورس وہاں فوری پہنچ جا نے پر پولیس سے بھی جھگڑا کرنے اور وہاں سے چلے جانے کو کہا تھا ۔ اس واقعہ کے خلاف لون کمار اور اس کے والد اور کچھ افراد پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ لون کمار کسی کے ہاتھ نہ آتے ہوئے فرار ہوگیا تھا ۔د و ہفتہ بعد لون کمار سرسلہ عدالت میں اپنے آپ کو حوالے کیا تھا ۔ مجسٹریٹ کے حکم پر اسے کریم نگر جیل منتقل کیا گیا ۔