غیر مجاز قبضوں کی برخواستگی کا مطالبہ

   

نظام آباد۔ 20 ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدر آباد کے طرز پر نظام آباد میں نیڈرا قائم کرتے ہوئے غیر مجاز قبضوں کو برخاست کرنے کا مطالبہ کل جماعتی قائدین نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو ایک تفصیلی یادداشت پیش کیا۔ اس موقع پر کل جماعتی قائدین نے ضلع کلکٹر کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ پھولانگ ند ی کے اطراف و اکناف علاقے میں گائتری نگر سے مبارک نگر تک غیر مجاز طور پر قبضہ کر لیا گیا اور یہاں پر غیر مجاز تعمیرات کو بھی انجام دیا گیا اسی طرح نظام آباد بودھن کے درمیان را مرتی تالاب میں بھی غیر مجاز طور پر قبضے کر لیے گئے را مرتی تالاب جملہ 30 ایکڑ پر مشتمل ہے لیکن مقام پر نصف سے زیادہ قبضے کر لیے گئے ہیں شکم کی اراضی پر قبضے کرتے ہوئے تعمیری کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے اور بلدیہ کا نمبر بھی الاٹ کیا جا رہا ہے اور برقی کنکشن بھی دیا جا رہا ہے اور ان سارے معاملات میں عہدیداروں سیاسی جماعتوں کے قائدین ملوث ہے ان کی ملی بھگت کی وجہ سے یہ کام انجام دیے جا رہے ہیں لہذا ان سارے واقعات پر تفصیلی طور پر تحقیق کرتے ہوئے نظام آباد میںحیڈرا کی طرز پر نیڈرا قائم کرتے ہوئے غیر مجاز قبضوں کو برخاست کرتے ہوئے طلبوں کے تحفظ پارکس کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کی خواہش کی اس وفد میں سی پی ایم کے ریاست قائد وینکٹ رام لو بہجن لیفٹ کے ریاستی کنونیر ڈنڈی وینکٹ، سی پی آئی ضلع سکریٹری سدھاکر، بند کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کشوں لو کے علاوہ صحافی ڈی ایل این چاری اور دیگر بھی موجود تھے۔