غیر مجاز لے آؤٹس اور اراضی کے ریگولرائزیشن کیلئے کابینی سب کمیٹی

   

کے ٹی آر کمیٹی کے صدرنشین ہوں گے
حیدرآباد۔/21ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں غیر مجاز لے آؤٹس، پلاٹس اور امکنہ اراضی کے ریگولرائزیشن، گرام کانتم جیسے مسائل کے حل کیلئے کابینی سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 2136 جاری کیا۔ وزیر بلدی نظم و نسق و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کمیٹی کے صدرنشین ہوں گے۔ ارکان کی حیثیت سے وزیر فینانس ہریش راؤ، وزیر انیمل ہسبینڈری ٹی سرینواس یادو، وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ، وزیر اکسائیز سرینواس گوڑ، وزیر لیبر سی ایچ ملا ریڈی اور وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کو شامل کیا گیا ہے۔ اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق سب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ ریاست میں غیر مجاز لے آؤٹس اور اراضیات کے ریگولرائزیشن کا مسئلہ طویل عرصہ سے زیر التواء ہے اور دھرانی پورٹل پر ان کے رجسٹریشن پر پابندی عائد ہے۔ غیر مجاز لے آؤٹس کے سلسلہ میں حکومت کی پالیسی کی عدم موجودگی کے نتیجہ میں رئیل اسٹیٹ سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔R