بیگم پیٹ میں کمرشیل کامپلکس میں فیس وصولی پر کارروائی دیگر کو نوٹس
حیدرآباد۔30۔مارچ(سیاست نیوز) غیر مجاز پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف بھاری جرمانہ کا مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کو اختیار حاصل ہے اور اگر دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے علاوہ جی ایچ ایم سی کے حدود میں کسی بھی مقام پر پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے تو ایسی صور ت میں شکایت کنندگان جی ایچ ایم سی کے شعبہ ای وی ڈی ایم کو موبائیل نمبر 9154114998 پر واٹس ایپ کے ذریعہ پارکنگ فیس کی ٹکٹ روانہ کی جاسکتی ہے جس پر ای وی ڈی ایم حکام کی جانب سے کی جانے والی کاروائی کے ذریعہ ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے گذشتہ یوم بیگم پیٹ میں واقع ایک کمرشیل کامپلکس میں غیر مجاز طور پر وصول کی جانے والی پارکنگ فیس کی شکایت موصول ہونے پر جی ایچ ایم سی حکام نے کامپلکس انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 50ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا اوراگر آئندہ پارکنگ فیس کی وصولی کے سلسلہ میں شکایت موصول ہوتی ہے تو ایسی صورت میں ان کے خلاف مزید جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ فوجداری مقدمات درج کرنے کا انتباہ دیا۔مائی ہوم ٹائیکون ‘ کندن باغ کالونی ‘ بیگم پیٹ میں پارکنگ فیس کی وصولی کی شکایت کے بعد ای وی ڈی ایم حکام نے جی او ایم ایس نمبر 168 کی خلاف ورزی پر 50ہزار روپئے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں نوٹس جاری کی اور جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔م