غیر مجاز کے خلاف کارروائی

   

یلاریڈی /11 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی محکمہ صحراء اینج حدود میں تماپور علاقہ کے جنگلات سے ناجائز طریقہ سے ریت منتقل کر رہے دو ٹریکٹروں کو ضبط کرکے مہر بند کردیا گیا ۔ یلاریڈی رینج آفیسر شریمتی انورادھا نے مزید بتایا کہ رات کو کی گئی تنقیح کے دوران تماپور جنگلات علاقہ سے ناجائز طریقہ سے ریت منتقلی کی اطلاع ملتے ہی فوری پہونچ کر جنگل میں دو ٹریکٹروں کو ضبط کرلیا گیا۔ جس میں ایک ٹریکٹر ریت سے بھرا تھا دوسرا پتھر سے بھرا ہوا تھا ۔ ان دونوں ٹریکٹروں کو مہربند کردیاگیا اور ان ٹریکٹروں کو یلاریڈی محکمہ صحرا آفس منتقل کیا گیا ۔ واضح رہے کہ راتوں میں شدید سردیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ ریت مافیا لوگوں ریت کو منتقل کرتے ہوئے لاکھوں روپئے کی عہدیداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں اور ایسے لوگوں کی روزانہ ریت سے چاندی ہو رہی ہے ۔