حیدرآباد/10 اگسٹ ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے جگن موہن ریڈی کے غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں ایم پی وجئے سائی ریڈی کی درخواست کو خارج کردیا ہے۔ وجئے سائی ریڈی نے اپنی درخواست میں کہا کہ ای ڈی سے متعلق کیس کی تحقیقات کا سی بی آئی عدالت نے فیصلہ کیا ۔ اس فیصلہ کو چیلنج کرکے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گذار نے پہلے سی بی آئی مقدمات یا پھر سی بی آئی و انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے مقدمات کی یکساں طور پر سماعت کیلئے سی بی آئی عدالت کو ہدایت دینے کی درخواست کی۔