غیر مرئی جنگ چھڑ چکی ہے، برازیلین نجومی کا دعویٰ

   

برازلیا: عالمی وباء کوویڈ 19 کی پیش گوئی کرنے والے برازیلین علم نجوم کے ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر مرئی جنگ چھڑ چکی ہے، جلد تیسری جنگِ عظیم شروع ہونے والی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے ایتھوس سلومی نامی نجومی نے آنے والے عالمی بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی واقعات تیسری جنگِ عظیم کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔38 سالہ ایتھوس سلومی کو موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ بھی کہا جاتا ہے، جن کے مطابق دنیا ایک بڑے تنازع کے دہانے پر کھڑی ہے، تخریب کاری اور ہائبرڈ جنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔کوویڈ 19، ملکہ الزبتھ دوم کی موت اور یوکرین پر روسی حملے جیسے واقعات کی درست پیش گوئی کرنے والے برازیلین نجومی نے زور دیا پے کہ علامات پر توجہ دیں۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری مختلف واقعات بظاہر الگ الگ دکھائی دیتے ہیں لیکن اگر باغور جائزہ لیا جائے تو یہ تمام واقعات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ایتھوس سلومی کے مطابق لٹویا اور سوئیڈن کے درمیان زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل کو پہنچنے والے نقصان نے سوئیڈش حکام کو تخریب کاری کی تحقیقات شروع کرنے پر مجبور کیا۔