غیر مسلم شوہر کی ہراسانی پر خود کشی کرنے والی ثنا کی والدہ کی مسلم لڑکیوں سے التجاء

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : غیر مسلم شوہر کی ہراسانی کا شکار خود کشی کرنے والی ثنا کی والدہ نے مسلم لڑکیوں سے درد مندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بچی جیسی غلطی نہ کریں ۔ انہوں نے مسلم لڑکیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی دوسری مسلم بیٹی کے اس طرح انجام کو نہیں دیکھ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا سبق حاصل ہوا جس کو وہ زندگی بھر کبھی بھلا نہیں سکتی ۔ ثنا کی والدہ نے کہا کہ ان کی بچی کو شادی کے وقت سے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ لڑکی کا شوہر بیوی پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کرتا تھا ۔ لڑکی برسر روزگار تھی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ تھی ۔ ثنا کی والدہ جو بچی کے غم میں صدمہ کا شکار ہیں دیگر مسلم لڑکیوں کو نصیحت کرتی ہیں کہ وہ ان کی بچی کے انجام کو دیکھیں اور درد مند اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ثنا جیسی غلطی نہ کریں ۔۔ ع