ہندو مسلم یکجہتی کا مظاہرہ ، سیاسی قائدین کی بھی شرکت
جنگاؤں ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : جنگاؤں مستقر جیوتی نگر میں (ہارٹ اٹاک ) سے راگھون برہمن 80 سال عمر کے شخص کی کل رات 12 بجے قلب پر حملہ ہونے کے باعث مکان پر انتقال ہوا ۔ یہ جنگاؤں کے مسلمان کے گھر میں کرایہ پر ہے ۔ ان کی اکلوتی بیٹی مسز بھگواتی سوشیل ویلفیر ڈگری کالج ممبرتی میں میڈیکل آفیسر کی ملازمت کرتے ہیں ۔ ان کے داماد گجرات میں ڈاکٹر ریسرچ ہیں ان کے کوئی بھی رشتہ دار یہاں پر نہیں ہے ۔ یہ لوگ نیلور کے ہیں ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کوئی بھی ان کے رشتہ دار نہیں آسکے ۔ آج دوپہر ان کی ارتھی کا جلوس ان کے مکان سے نکالا گیا ۔ جس میں مسلم قائدین محمد اظہر الدین ، عبدالرحمن شکیل ، محمد عظیم ، قادر شریف ، سید جہانگیر ، اقبال نے شرکت کرتے ہوئے ارتھی کو کاندھا دے کر ہندو مسلم یکجہتی کا ثبوت دیا ۔ کورونا وائرس کے موقع پر مسلمانوں نے ایک ہندو برہمن کی ارتھی کو اپنے کاندھوں پر اُٹھا کر لے کر گئے ۔ ان کے علاوہ دیگر ہندو لوگ بھی تھے۔ سیاسی پارٹیوں کے قائدین بی جے پی اور کانگریس کے لوگ بھی موجود تھے ۔ مقامی برہمن ذات کے لوگ بھی موجود تھے ۔ ان کے جنگاؤں پر کوئی رشتہ دار نہ رہنے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے مل کر ساتھ دیا ۔ شمشان گھاٹ تک مسلم قائدین نے ساتھ دیا ۔۔