نئی دہلی ۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کے دن کہا کہ اُن افراد کو پدم شری کا اعزاز عطا کرنے کا مقصد ہندوستان دریافت کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی تعریف کرتے ہیں جس نے وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے ہندوستان دریافت کرنے کا ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے ۔ آج یہ باوقار ایوارڈ غیر معروف جگدیش لال آہوجا کو بھی دیا گیا جو اس اعزاز کے مستحق تھے لیکن مشہور نہیں تھے ۔ کیونکہ انہوں نے چندی گڑھ میں پی جی آئی ہاسپٹل قائم کیا ہے ۔