غیر معیاری پچ کی تیاری خود ہندوستان کیلئے مہنگی پڑی :پونٹنگ

   

میلبورن ۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں ہندوستان کا غیر معیاری پچ تیار کرنے کا فیصلہ خود اسکے لئے مہنگا پڑگیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق کپتان رکی پونٹنگ کے بموجب ہندوستان نے فائنل کیلیے پچ یہ سوچ کر تیار کی تھی کہ وہ آسٹریلو ی بیٹرزکو مشکل میں ڈال دیں گے لیکن یہ فیصلہ خود ہندوستان کو شکست کی صورت میں مہنگا پڑگیا ۔ رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ فائنل والے دن حالات اور پچ بالکل ویسی ہی تھیں جیسی کہ برصغیر کی ہوتی ہیں لیکن اس طرح کی پچ تیارکرنا ہندوستان کو لے ڈوبا۔دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ آسٹریلیا نے ہندوستان کے مقابلے میں ان حالات کا زیادہ اچھا فائدہ اْٹھایا۔نیز حکمت عملی کے حساب سے آسٹریلیا بہت ذہین ٹیم ہے، اْن کے پاس اچھا تھنک ٹینک ہے۔