غیر مقامی مزدوروں کو راحت رسانی کا مشورہ ،منڈل آفیسر کی نمائندگی

   

حسن آباد یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الحاج محمد لعل باگن نواز پٹیل صدر مساجد کمیٹی کمراویلی و منڈل پریشد معاون رکن نے کمراویلی منڈل آفیسر مسٹر کے ملکارجن کے ذریعہ منڈل پریشد کے ارکان و سرپنچوں کے ذریعہ ہوئی ویڈیو کانفرنس کے دوران کمروایلی منڈل کے مختلف مواضعات کو تلاش معاشی و دیگر تجارتی مقاصد کیلئے آنے والے مختلف ریاستوں کے مزدور پیشہ افراد و محنت کش طبقہ کو جاریہ لاک ڈاؤن کے ضمن میں ہونے والے معاشی مسائل و روزگار سے محرومی کے باعث ہونے والے نقصانات کی پابجائے و کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کے باعث فاقہ کسی کے شکار افراد کی ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی ترغیب دی ۔ نیز منڈل کمراویلی کے مخیر حضرات کو بلالحاظ مذہب و ملت و جنس اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر غرباء مساکین کی فراخدلانہ امداد کرنے کی پرزور اپیل کی ۔ منڈل آفیسر کمراویلی ملکاجن نے جناب محمد لعل باگن نواز پٹیل کی ترغیب مشین ردعمل ظاہر کرتیہ وئے ضلع انتظامیہ سے مشاورات کے بعد ہر ممکنہ ضروری اقدامات کرنے کا اعلان کیا ۔